سینیٹ الیکشن: اسلام آباد کی سیٹ پر تحریک انصاف کے لیے بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی کامیاب

 

سینیٹ الیکشن: اسلام آباد کی سیٹ پر تحریک انصاف کے لیے بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی کامیاب

پاکستان کی پارلیمان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کی 37 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل ختم ہو چکا ہے اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وفاقی دارالحکومت کی جنرل سیٹ پر کامیاب ہو گئے ہیں۔ حکمراں جماعت کے لیے یہ بڑا اپ سیٹ ہے کیونکہ ان کے امیدوار اور موجودہ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو شکست ہوئی ہے۔

حفیظ شیخ کے مقابلے میں یوسف رضا گیلانی کو متحدہ اپوزیشن پی ڈی ایم کی حمایت حاصل تھی۔ یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ جبکہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔ قومی اسمبلی میں 340 ووٹ کاسٹ کیے گئے اور اس دوران سات ووٹ مسترد ہوئے۔

یوسف رضا گیلانی کی فتح پر پاکستان کے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اسلام آباد کے نتائج عمران خان کے خدشات کی تائید ہیں۔ 'اپوزیشن نے ضمیروں کا سودا کیا۔'

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل نے حکومتی موقف دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 'غیر حتمی طور پر سات ووٹ ریجیکٹ ہوئے ہیں۔ پانچ ووٹ کا فرق ہے۔ ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔'

'ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا-وڈیو کے آنے کے بعد یہ کلئیر ہو گیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہا تھا۔ اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی نیلامی کروا لیا کریں۔'


Post a Comment

0 Comments