پاکستان سپر لیگ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے

 

پاکستان سپر لیگ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی دونوں وکٹیں سپنر عمران طاہر نے حاصل کی تھیں۔عثمان خان ایک اچھی اننگز کھیل کر 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ جیتنا بہت اہم ہے کیونکہ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیمیں ہی آخری نمبروں پر ہیں۔ ملتان سلطان پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے عثمان خان اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صائم ایوب نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نہایت محتاط طریقے سے اننگز کا آغاز کیا اور پانچ اووروں میں نو رنز کی اوسط سے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 45 رنز بنائے اور چھٹے اوور کی تیسری گیند پر 50 رنز مکمل کیے۔ کوئٹہ کے 100 رنز میچ کے 12 ویں اوور میں بنے۔ملتان سلطان کے فاسٹ بولر شروع میں وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور میچ کے آٹھویں اوور میں سپن کو متعارف کرایا گیا اور یہ اوور عمران طاہر نے کیا اور پہلے ہی اوور میں صائم کو آؤٹ کر دیا، ان کا کیچ خوشدل شاہ نے لیا۔ صائم نے 23 رنز بنائے۔

Post a Comment

0 Comments