
خوبصورت بال ،نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں کی بھی کمزوری ہوتے ہیں اور اگر یہ خوبصورت نہ بھی ہوں تو خواتین انھیں کئی جتن کر کے خوبصورت بنا ہی لیتی ہیں۔ ماضی میں سنہری یا دیگر رنگ بدلی زلفیں کسی مغربی دوشیزہ کا خاکہ ذہن میں ابھارنے لگتی تھیں تاہم اب اکثر خواتین اسٹریکنگ کیے ہوئے بالوں کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ سنہری بال جو کبھی صرف مغرب کی عورتوں کی پہچان ہوا کرتے تھے، آج مشرقی عورتوں کے لئے بھی ایک عام سی بات تصور کیے جاتے ہیں۔ یوں یہ کہنا بجا ہوگا کہ بالوں کو کلر کے ذریعے خوبصورت بنانے کی صنف نازک کی دیرینہ خواہش ہیئر ڈائنگ کے بڑھتے رجحان کا سبب بن رہی ہے۔
جب ملبوسات یا جیولری کی خریداری پر خواتین کوئی سمجھوتا نہیں کرتیںتو بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ بالوں کو کلر (ہیئر ڈائنگ) کرنے کے معاملے میں سمجھوتا کرلیا جائے۔ تو پھر کیوں نہ بات ہوجائے ٹرینڈی ہیئر کلرز کی لیکن بالوں کو ڈائی کروانے سے قبل اپنےہیئر اسٹائلسٹ سے مشورہ کرنا لازمی ہے کہ آپ کی اسکن ٹون کے لیے کون سا ہیئر کلر بہترین رہے گا۔ اگرآپ بقر عید سے پہلے بالوں کو ڈائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور کسی اچھے کلر کی تلاش میں ہیں تو آج کی تحریر آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
0 Comments