کراچی: نماز جمعہ کی ادائیگی پر عوام اور پولیس میں جھڑپ
سندھ حکومت نے تین گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 8 کی غوثیہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
اس واقعہ کے بعد کراچی میں پولیس نے مسجد کے خطیب سمیت چار افراد کو دفع 144 کو تحت گرفتار کیا ہے۔
یہ واقعہ حکومت کی جانب سے تین گھنٹے کے لیے لگائے گئے مکمل لاک ڈاؤن کے وقت پیش آیا۔ لیاقت آباد میں پولیس اور علاقہ مکینوں میں تصادم کے بعد کچھ اہلِ علاقہ نے انہیں گھر میں پناہ دی اور عوام سے بچایا۔
پولیس کے مطابق اہلکار حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر مسجد کے خطیب کو گرفتار کرنے پہنچے تو خطیب نے علاقہ مکینوں کو اکھٹا کرلیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
صوبہ سندھ کی حکومت کی جانب سے جمعے کے روز 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔
0 Comments